محبوب اختر
انسانی فطرت ہے کہ وہ اپنی حدود اور طاقت سے بڑھ کر کچھ کرنے کی جستجو رکھتی ہے۔اسے ہر آن کسی نئی منزل کی تلاش ہے اور وہ کچھ ایسا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے جیسا اس سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو۔وہ پہلے سے بنائے گئے انسانوں کے ریکارڈز کو توڑنے کے چکر میں بھی رہتا ہے۔یہ ریکارڈز چاہے اولمپکس یا کسی اور کھیلوں کے مقابلے میں بنائے جائیں گھرکے لان میں یا گلی میں کسی جگہ ۔اسے دھن ہے کہ وہ کوئی انوکھا ریکارڈ قائم کرے جس سے اس کی پہچان بن جائے۔کچھ ایسے ہی سرپھرے لوگوں نے ایسے ریکارڈز قائم کیے کہ جن کی وجہ سے ان کا نام گنیز بک میں بھی آیا اور انہیں خاطر خواہ شہرت بھی ملی۔ سب سے بڑا ربر بینڈبال ربر بینڈ جو ہم عام زندگی میں کئی جگہ استعمال کرتے ہیں۔ دفاتر گھر وغیرہ میں ان کا استعمال اچھی خاصی تعداد میں کیا جاتا ہے اور ربر بینڈز بنانیوالی فیکٹریاں ہمہ وقت یہ بنانے میں مشغول رہتی ہیں لیکن ان کا ایک ہی جگہ اور ایسا منفرد استعمال صرف ’’رپلے‘‘ ہی کر سکتا ہے۔آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن فلوریڈا کے قصبے جوئل وال کا یہ رہائشی رپلے اپنی دھن میں ایک بہت منفرد کام کر گیا۔اس نے سات لاکھ ربر بینڈز کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا بال یعنی گیند بنایا۔یہ گولا کہ جس پر کھڑے ہو کر اس نے تصویر بنوائی اور اپنا نام ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز میں لکھوایا۔ سب سے بھاری گاڑی کھینچنے کا ریکارڈ آپ نے یہ اکثر سنا ہو گا کہ فلاں شخص نے ایک گاڑی کھینچی، فلاں نے اپنی مونچھوں سے اتنا وزن اٹھایا، فلاں نے اتنے کلو وزن اپنے دانتوں سے اٹھایا، اور گاڑیاں کھینچنے کے ریکارڈز تو آئے دن نئے سے نئے بنتے رہتے ہیں۔ریورنڈ کیوین فیسٹ نے جس کا تعلق کینیڈا سے ہے حیرت انگیز طور پر فائر بریگیڈ کا ٹرک کھینچنے کامظاہرہ کیا۔اس کا وزن 126200 پائونڈز تھا جو 57243.3571 کلو گرام یعنی 63 ٹن بنتا ہے۔اس شخص نے یہ مظاہرہ نیو یارک میں ’’Live with Regis & Kelly‘‘ میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے سر انجام دیا اور اپنے نام ایک انوکھا ریکارڈ معنون کروا لیا۔ سب سے بڑا جوتا جوتا پائوں میں پہننے کی چیز ہے۔اور اس کے اتنے سائز کی ہی ضرورت ہوتی ہے جتنا کہ انسانی پائوں کا سائز ہے۔یہ سائزز مختلف ہوتے ہیں لیکن ان کے درمیان فرق بہت معمولی ہوتا ہے۔لیکن کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو معمول سے ہٹ کر کچھ ایسا کر گزرتے ہیں کہ جس کا عام زندگی سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ترکی میں ایک کمپنی نے ایسا ہی ایک جوتا بنایا ہے جس کا سائز ساڑھے پانچ میٹر لمبا اور پونے دو میٹراونچا ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز جوتا ہے جو ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کی مصداق صرف دکھانے کا جوتا ہے پہننے کا نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں