
ایک مرتبہ نبی علیہ الصلوتہ السلام دعا مانگ رہے تھے.آپ کے غلام حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ آپ کے قریب آ گے انہوں نے سنا کہ اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگ رہے تھے .....
اے اللہ مجھے میرے محبت کرنے والوں سےجلدی ملا دینا.جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگ لی تو حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ قرںب آ کر بصد ادب عرض کرتے ہیں یہ جو آپ دما مانگ رہے ہیں کہ اے اللہ مجھے میرے محبت کرنے والوں سے جلدی ملا دینا تو آپکا یہ دعا مانگنے کا کیا مقصد ہے.
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ثوبان! تمہارے دلوں میں بھی میری بڑی محبت ہے مگر تم تو جبرایل کو آتے دیکھتے ہو قرآن اترتے دیکھتے ہو میرے چہرے کا دیدار بھی کرتے ہو اللہ تعالی کی مدد و نصرت کو آنکھوں سے دیکھتے ہو.تمہاری محبت بھی بڑی قیمتی ہے مگر میری اس امت میں ایک ایسا وقت آے گا جب مجھے اس دنیا سے پردہ کیے سینکڑوں سال گزر جایں گے.پھر وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا.وہ اپنے علماء سے میری باتیں سنا کریں گے.وہ اپنے علماء سے میرے حسن و جمال کی باتیں سنیں گے تو ان کے دل میں میری ایسی محبت پیدا ہو جاے گی کہ وہ میری محبت کی وجہ تڑپا کریں گ. وہ ہر ہر کام میرے طور طریقے کے مطابق کیا کریں گے اور وہ میری ملاقات کے لیے اداس ہوا کریں گے.....
اے ثوبان ان کے دل میں میری اتنی محبت ہو گی کہ اگر ممکن ہوتا تو کہ وہ اپنی اولاد کو بیچ کر بھی میرا دیدار کر سکتے تو وہ اپنی اولاد بیچنے کو بھی تیار ہو جاتے.میں ان کے لیے دعایں کر رہا ہوں کہ اے اللہ تعالی مجھے ان محبت کرنے والوں سے جلدی ملا دینا.......
سبحان اللہ سبحان اللہ
اس لیے آج نبی علیہ الصلواہ السلام کی محبت جس کے دل میں ہو گی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک ایک سنت کا عاشق ہو گاجو آپ کے غم کو اپنا غم بنا لے گا اور جو آپ کے پیغام کو پوری دنیا میں پہنچانے کے لیے کمر بستہ ہو گب....اللہ رب العزت کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعایں اسکے ساتھ ہو گی.قیامت کے دن آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں سے حوض کوثر کا جام عطا فرمایں گے اور اپنے جھنڈے کے نیچے اسکو جگہ عطا فرماے گے.
فریحہ
(حضرت
سجن سائیں کے فیس بک وال سے)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں