یک بادشاہ کے کئ لڑکے تھے۔ ان میں ایک پست قد اور معمولی شکل کا تھا۔ دوسرے بھائی قد اٌور وجیہہ تھے۔ ایک دفعہ بادشاہ نےاپنےپست قامت بیٹے کو نفرت اور حقارت سے دیکھا۔ وہ باپ کے رویے کاسبب سمجھ گیا۔ اس نے کہا ابا جان! چھوٹے قد والا ھو سکتا ھے بلند قد وقامت سے بہتر ھو جو چیز قد وقامت میں چھوٹی ھو وہ بڑی چیز سے زیادہ فائدہ مند ھو سکت ھے جیسا کہ بکری حلا ل اور ھاتھی حرام. بادشاہ بیٹے کی بات سن کر ھنس پڑا,سلطنت کے دیگر امرا وزراء نے بھی شہزادے کی بات کو پسند کیا.
(ہماری اردو سے)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں