پاکستان نے یونس خان کی شاندار بلے بازی کے بعد یاسر شاہ کی بہترین بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر پاکستانی قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دے دیا۔یونس خان کی 218 رنز کی شاندار کارکردگی اور یاسر شاہ کی 5 وکٹوں کے بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو اوول گرائونڈ پر چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 253 رنز پر آئوٹ کردیا تھا۔ پاکستان کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کیلئے صرف 40 رنز درکار تھے، جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلئے اور سیریز دو دو سے برابر کردی۔
ہار جیت کھیل کا ناگزیر حصہ ہے شکست میں بھی وقار ہو تو کوئی بُرا نہیں مناتا مگر جب ٹیم بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو تنقید کے دروازے کھلتے ہیں اور کھلاڑیوں کے پتلے جلانے سے بھی شائقین گریز نہیں کرتے۔ جیت کی خوشی میں یہی لوگ ٹیم کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔ یوم آزادی پر ٹیم نے واقعی قوم کو ایک تحفہ دیا جس سے قوم کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اب قوم آئندہ کے چار ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میں قومی ٹیم سے ایسی ہی بہتر کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔ ویل ڈن مصباح الیون۔

(روزنامہ
نوائے وقت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں