٭حضوررحمۃ اللعالمین علیہ الصلوٰۃ والتسلم کے ارشادات عالیہ اللہ رب العزت ارشادفرماتاہے اے ابن آدم تومیرے بندوں کی بھلائی اورمیرے دین کی راہ میں خرچ کیے جا میں تجھے اوردیتارہوں گا (صحیح بخاری ومسلم ) میں نے معراج کی رات جنت کے دروازے پریہ لکھا ہواپایا کہ صدقے کابدلہ دس گنا ہے اور قرض کااٹھارہ (18) گنامیں نے جبرائیل (علیہ السلام ) سے کہاایسا کیوں ہے کہ صدقہ کااجر کم ہے اورقرض (حسنہ) کازیادہ جبرائیل علیہ السلام نے کہا، قرض مانگنے والاسائل سے زیادہ تنگ دست ہوتاہے بھکاری کے پاس کچھ ہوتب بھی سوال کردیتاہے ،لیکن قرض ایک( سفید پوش )انسان اُس وقت مانگتاہے جب اسے شدیدضرورت ہو (ابن ماجہ )
٭ جس شخص کی تمنا ہوکہ اللہ تعالیٰ اس کی دُعائیں قبول فرمائے ،اسے مشکلات میں سے نکالے اوراسکے رزق میں اضافہ کرے اسے چاہے کہ مقروض سے اپنے قرض کے مطالبہ میں نرمی کرے اور اسے ادائیگی میں مہلت دے ( طبرانی ، مصنف عبدالرزاق )
٭ لوگوں سے مروت اورمدارات کابرتائو کرناصدقہ ہے اس انسان کے معاملات درست ہوتے ہیں اس کارزق بڑھتاہے اوراسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے ۔ (صحیح ابن حبان شعب الایمان )
٭ایک دوسرے کوکھانا ہدیہ میں بھیجا کرواس سے تمہارے رزق میں وسعت اورفراخی آئے گی اورآخرت میں اجر بھی حاصل ہوگا ۔ (دیلمی )
٭جوانسان سخاوت کادروازہ کھول دے ،خواہ عزیزواقارب سے صلہ رحمی کے زریعے یاصدقہ کے طورپر کسی اورطریقہ سے ( بہرحال )اللہ تعالیٰ دینے والے کارزق بڑھتاہے اوراس پررحمتوںاوربرکتوں کے دروازے کھول دیتاہے (شعب الایمان )
٭بے شک اپنی کمزور اورنادار لوگوں کے طفیل تمہیں رزق دیاجاتاہے اورتمہاری مدد کی جاتی ہے ۔ (بخاری ،ترمذی ،نسائی )
٭ضرورت مند مسکینوں اورمجبور لوگوں کے ساتھ ہمیشہ بھلائی کرتے رہو تاکہ ان کی زیادہ سے زیادہ دعائیں حاصل کرسکو یہ دعائیں تمہارے لیے خیروبرکت ،کامیابی اوررزق کی فروانی لے کرآئیں گے (مسند ابی یعلی ۔طبرانی )
٭اللہ تعالیٰ نے تمہیں جوکچھ عطا فرمایا ہواہے اس میں سے (بندگان خدا ) کوسخاوت کرو وہ تمہارے ساتھ بھی سخاوت کا برتائو کرے گا اللہ تمہارارزق خوب بڑھادے گا (کنزالعمال) ٭دوسروں کے ساتھ سخاوت اورکشادگی کابرتائو کرو اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے ساتھ بھی ایساہی برتائو کرے گا۔ (مصنف عبدالرزاق ) جب اللہ تبارک وتعالیٰ کسی کارزق بڑھاناچاہتاہے تواس میںنرمی (درگذر اورلطف وکرم کی) اعلیٰ صفات پیداکردیتاہے ۔ (طبرانی ،ابن عساکر)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں