جمعہ، 19 اگست، 2016

عجیب اور دلچسپ : فلسطینی فرم نے حاجیوں کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والی سمارٹ چھتری تیار کرلی


سعودی عرب میں کام کرنے والی ایک فلسطینی فرم نے حاجیوں کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والی سمارٹ چھتری تیار کرلی۔ اس شمسی چھتری میں ایک چھوٹا پنکھا ، فلیش لائٹ اور گلوبل پوزیشننگ نظام (جی پی ایس)نصب ہے۔ چھتری کے معاون بانی منال دندیس نے بتایا شمسی چھتری کو خصوصاً عازمین حج کیلئے بنایا گیا ہے۔جس میں نصب نیوی گیشن نظام اس کے استعمال کرنے والی کا مقام فوری طور پر ظاہر کرتاہے جس سے حاجیوں کے گم ہونے کے امکانات بہت محدود ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ چھتری میں نصب شمسی پنکھا سورج کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتے ہیں جو چھتری کے ہینڈل میں سٹور ہو جاتی ہے ۔ چھتری میں تین قسم کے بٹن ہیں جن میں نیلا بٹن چھتری کے درمیان میں ہے جس سے پنکھا چل پڑتاہے ۔ پیلا بٹن جن میں نیلا بٹن دبانے سے فلیش لائٹ جلے گی اور کالا بٹن جی پی ایس ہےے جو اس کو تھامنے والے کی مکمل رہنمائی کرسکتاہے ۔ چھتری میں تین یو ایس بی پورٹس ہیں جن کی وجہ سے چھتری سے موبائل کی چارجنگ وغیرہ بھی ممکن ہو گی۔ پاکستان کے حج والنٹیئرز گروپ (پی ایچ وی جی) اور انڈیا فریٹرنٹی فورم نے بھی ایک ایپ "منیٰ لوکیٹر " بنائی ہے جس سے منیٰ میں حاجیوں کے خیموں کی خود کار طریقے سے شناخت کی جا سکتی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں