رضا الدین صدیقی
حضرت معاذبن عبداللہ الجہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا :اللہ تبارک وتعالیٰ سے ڈرنے والے کیلئے مالداری بری نہیں ہے ، تقویٰ اورخوفِ خدا رکھنے والے کیلئے صحت تونگری سے بھی بہتر ہے، اورنفس کی پاکیزگی اورعمدگی بھی بہت بڑی نعمت ہے۔(ابن ماجہ، مسند امام احمد بن حنبل)
٭ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم نے فرمایا:اے عمرو !عمدہ اور صالح حلال مال، صالح مرد کیلئے کتنا اچھا ہے۔ (بیہقی)
٭ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوٰة والسلام نے فرمایا : حلال کمائی سب کاموں میں سے افضل ہے۔ (کنزالعمال)
٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :سب سے افضل وہ ہے خرید وفروخت ہے جو جھوٹ اورخیانت سے خالی ہو اوراپنے ہاتھ سے کرنا (دوسرے کا محتاج بننے سے)افضل ہے۔ (طبرانی، احمد)
٭ حضرت ام عبد اللہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا :تمام نبیوں اوررسولوں کو حکم دیا گیا ہے کہ صرف پاکیزہ مال ہی کمائیں اورصرف نیک عمل ہی کریں۔(مستدرک)
٭ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے اس مومن بندے سے محبت رکھتے ہیں ، جس نے کوئی (حلال)پیشہ اختیار کررکھاہو۔(طبرانی، بیہقی)
٭ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ رب العزت کو یہ بات پسند ہے کہ وہ اپنے بندے کو رزق حلال کی تلاش وطلب میں تھکا ہوا دیکھے ۔(دیلمی ، کنزالعمال) ٭حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی محتشم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : رزق حلال کو طلب کرنافرائض کے بعد اہم فریضہ ہے۔ (طبرانی)٭حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حلال (رزق) طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔ (کنزالعمال)٭حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:(رزق)حلال کی طلب بھی جہاد ہے۔ (ابونعیم)
٭ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،حضور علیہ الصلوٰة والسلام نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی رزق تلاش کرے تو اسے چاہیے کہ (صرف ) حلال رزق ہی تلاش کرے۔ (الکامل ابن عدی)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں