
ایک شخص کو دوسرے جہان کی سیر کا موقع ملا. وہ دو فرشتوں کے ہمراہ وہاں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک بڑی سی دیوار اس کے سامنے ہے. اس دیوار پر بہت ساری گھڑیاں نصب ہیں. کچھ بالکل ساکت ہیں اور کچھ معمولی سی حرکت کرکے رکی ہوئی ہیں. وہ شخص اتنی بڑی تعداد میں گھڑیاں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا. اس نے فرشتوں کی جانب دیکھا اور تعجب سے دریافت کیا:
" یہ گھڑیاں کیسی ہیں؟ "
" یہ جھوٹ گھڑیاں ہیں " پہلے فرشتہ نے جواب دیا " یہ گھڑیاں ہر شخص کے الفاظ سے منسلک ہیں، جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو یہ حرکت کرتی ہیں ورنہ رکی رہتی ہیں"
"یہ جھوٹ گھڑیاں کس کی ہیں جنہوں نے حرکت نہیں کی " اس شخص نے پوچھا.
" یہ ان رہنماؤں کی جھوٹ گھڑیاں ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا. جیسے محمد بن قاسم وغیرہ " دوسرے فرشتہ نے جواب دیا.
" اچھا ! " اس شخص نے کچھ سوچتے ہوئے کہا اور پھر پوچھا: "ہمارے سیاستدانوں کی جھوٹ گھڑیاں کہاں ہیں؟ "
پہلے فرشتہ نے مسکراکر اس شخص کی طرف دیکھا اور کہا: " وہ ہم نے اپنے دفتر میں لگارکھی ہیں "
" کیوں؟ " اس شخص نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا.
" کیوں کہ وہ ہمارے لیے پنکھے کا کام کرتی ہیں " دوسرے فرشتہ نے اطمینان سے جواب دیا.(محمد اسد: بلاعنوان سے)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں