منگل، 26 جولائی، 2016

عجیب اور دلچسپ : بغیر ڈرائیور خودکار گاڑیاں دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں


آئی ٹی ماہرین اور سکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گوگل کی بغیر ڈرائیور چلنے والی خود کار گاڑیاں دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں ۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کا ڈیٹا چوری کرکے کوئی بھی فرانس جیسے واقعہ کو دہرا سکتا ہے۔ کوئی بھی ہیکر ان کا ڈیٹا ہیک کرنے کے بعد ان کو اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ فرانس کے شہر نیس میں ایک جنونی شخص نے اپنا ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا تھا جس سے 84افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران سکیورٹی حکام، ماہرین اور امریکی حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ ان گاڑیوں کے آنے کے بعد ایسے واقعات کے مواقع بہت بڑ ھ سکتے ہیں۔امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے سکیورٹی جان کارلن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کے پاس ابھی ایسی کوئی صلاحیت نہیں لیکن اگر انہوں نے اس بارے میں کوئی منصوبہ بنا لیا تو یہ بہت خطرناک ثابت ہوگا۔وہ کسی بھی خود کار گاڑی کا ڈیٹا ہیک کرنے کے بعد اس کو کسی بھی جگہ ہجوم میں لے جاسکتے ہیں جس سے ناقابل یقین تباہی ہوگی۔جنرل موٹرز کی چیف ایگزیکٹو
میری برا نے کہا کہ نئی گاڑیوں کے خودکار سسٹم کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے سے ایسی باتوں کے خطرات بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔ہمیں لوگوں کا ذاتی ڈیٹا محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں