پیر، 25 جولائی، 2016

گھریلو چٹکلے اور مشورے : صحت نعمت:  کھانے میں احتیاط


اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ آپ متوازن اور غذائیت‌بخش خوراک کھائیں۔‏ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ بہت زیادہ نمک،‏ چکنائی اور چینی اِستعمال نہ کریں اور ایک ہی وقت میں حد سے زیادہ کھانا نہ کھائیں۔‏ اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں ضرور شامل کریں اور کوشش کریں کہ آپ ہر روز ایک ہی طرح کی غذا نہ کھائیں۔‏ لال آٹے کی روٹی سفید آٹے کی روٹی سے زیادہ ریشےدار ہوتی ہے۔‏ اِسی طرح لال آٹے کی ڈبل‌روٹی،‏ دلیہ اور پاستا،‏ میدے سے بنی ہوئی چیزوں کی نسبت زیادہ ریشےدار اور غذائیت‌بخش ہوتے ہیں۔‏ اِس لیے اِنہیں خریدتے وقت اِن پر لکھی معلومات کو غور سے پڑھیں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ یہ لال آٹے سے بنی ہیں یا میدے سے۔‏ پروٹین حاصل کرنے کے لیے ایسا گوشت کھائیں جس میں زیادہ چربی نہ ہو۔‏ اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ حد سے زیادہ نہ کھائیں۔‏ اگر ممکن ہو تو ہفتے میں ایک دو بار مچھلی کھائیں۔‏ بعض ملکوں میں لوگ پروٹین حاصل کرنے کے لیے گوشت کے علاوہ ایسی اشیا بھی اِستعمال کرتے ہیں جو اناج سے بنی ہوتی ہیں۔‏
اگر آپ چکنائی سے بھرپور اور میٹھی غذائیں بہت زیادہ اِستعمال کرتے ہیں تو آپ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔‏ اِس لیے میٹھے مشروب پینے کی بجائے پانی اِستعمال کریں اور میٹھے پکوان کی جگہ پھل اِستعمال کریں۔‏ گوشت،‏ مکھن،‏ پنیر،‏ کیک اور بسکٹ وغیرہ بھی کم لیں کیونکہ اِن میں بھی چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔‏ اور کھانا پکانے کے لیے گھی یا چربی اِستعمال کرنے سے بہتر ہے کہ آپ کوئی اچھا تیل اِستعمال کریں۔‏
کھانے میں بہت زیادہ نمک لینے کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے جو نقصان‌دہ ثابت ہوتا ہے۔‏ اگر آپ اِس مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے کھانے میں نمک کی مقدار کم کریں اور اگر آپ کوئی پیکٹ والا کھانا خریدتے ہیں تو اُس کے لیبل پر نمک کی مقدار ضرور چیک کریں۔‏
صرف اِس بات کا خیال رکھنا ہی اہم نہیں ہے کہ آپ کس طرح کی غذا کھاتے ہیں بلکہ یہ دیکھنا بھی اہم ہے کہ آپ کتنی مقدار میں کھاتے ہیں۔‏ اپنے کھانے سے لطف ضرور اُٹھائیں لیکن جتنی بھوک ہے،‏ اُس سے زیادہ نہ کھائیں۔‏
اگر کھانا صحیح طرح پکایا نہیں گیا یا پھر اِسے اچھی طرح محفوظ نہیں کِیا گیا تو اِس سے فوڈ پوائزننگ یعنی شدید پیٹ خراب اور اُلٹیاں ہو سکتی ہیں۔‏ عالمی اِدارۂصحت کے مطابق ہر سال لاکھوں لوگ اِس طرح کا کھانا کھانے کی وجہ سے شدید بیمار ہو جاتے ہیں۔‏ زیادہ‌تر لوگ تو جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں مگر کچھ اِس کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔‏ آپ اِس سے بچنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • سبزیاں اکثر کھاد ملی مٹی میں اُگتی ہیں۔‏ اِس لیے اِنہیں اِستعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں۔‏
  • سبزیاں یا گوشت وغیرہ کاٹنے سے پہلے اپنے ہاتھ،‏ چھری،‏ برتن اور اُس جگہ کو اچھی طرح دھوئیں جہاں رکھ کر آپ اِنہیں کاٹیں گے۔‏ اِس کے لیے گرم اور صابن والا پانی اِستعمال کریں۔‏
  • پکے ہوئے کھانے کو ایسی جگہ یا پلیٹ میں نہ رکھیں جہاں آپ نے پہلے انڈے،‏ کچا گوشت یا مچھلی رکھی ہوئی تھی۔‏ اُس جگہ یا پلیٹ کو پہلے اچھی طرح دھوئیں۔‏
  • کھانا اُس وقت تک پکائیں جب تک یہ اچھی طرح گل نہ جائے۔‏ اگر آپ کھانا فوراً نہیں کھائیں گے تو اِسے فریج میں رکھ دیں۔‏
  • اگر آپ کے کمرے کا درجۂ‌حرارت 22 ڈگری سینٹی‌گریڈ ہے اور کھانا 2 گھنٹے تک کمرے میں پڑا رہا ہے تو اِسے پھینک دیں۔‏ لیکن اگر ہوا کا درجۂ‌حرارت 32 ڈگری سینٹی‌گریڈ سے بڑھ گیا ہے تو پھر 1 گھنٹے بعد ہی کھانے کو پھینک دیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں