منگل، 19 جولائی، 2016

اسم ذات اللہ تعالیٰ کا نور ہے

یہ ‘‘اسم ’’ جس سے نئی تخلیقات وجود میں آتی ہیں اورآتی رہیں گی۔اسم ذات اور اسم ذات کی صفات  اللہ تعالیٰ کا نور ہے

اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے

(سورۃالنور۔آیت35)

نور نباتات ،جمادات، حیوانات ،جنات ،انسانوں اور فرشتوں میں زندگی کی تحریکات پیدا کرتا ہے۔کائنات کا ہر فرد ‘‘نور’’ کی لہروں کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔
کائنات میں جو کچھ موجود ہے سب ‘‘نور’’ کی تحریکات ہیں نورہی لفظ ‘‘کن’’ کا مظاہرہ ہے۔
ہماری مجبوری ہے کہ ہم نور کا مترادف لفظ تلاش نہیں کرسکے۔ نور روشنی ہے۔ لاشمار روشنیاں ہیں ان کی تعداد کوئی زبان بتانے سے قاصر ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے نام کائنات میں موجود ہر تخلیق کے اجزاء ہیں۔انسان کے اندر حواس کی مجموعی تعدادساڑھے گیارہ ہزار بتائی جاتی ہیں۔
‘‘اللہ تعالیٰ نے آدم کو ساری چیزوں کے

نام(علمالاسماء) سکھائے

’’(سورۃ البقرہ۔آیت31)

اللہ تعالیٰ کے ہراسم میں تخلیقی قدریں مکمل طرزوں کے ساتھ موجود ہیں۔

‘‘اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔’’
(سورۃ النور۔آیت35)

اللہ تعالیٰ کا نور ہی لہروں کی شکل میں نباتات ، جمادات، حیوانات، معدنیات، جنات،انسان اور فرشتوں میں زندگی کی تحریکات بنتا ہے ۔نور کی لہریں کائنات کی ہر مخلوق کے ہر فرد میں تحریکات پیدا کرتی ہیں۔..

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں