بھارت کے ضلع مہاراج گنج کے 20 سالہ رتیش سونی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 332 کلوگرام وزنی سموسہ تیار کرلیا اوراسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے بھی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔دنیا کا سب سے بڑا سموسہ بننے کا اعلان کرتے ہی ہزاروں افراد اسے دیکھنے چلے آئے ۔ رتیش سونی نے بتایا کہ گزشتہ برس بھارتی علاقے کیتھریا بازار میں دنیا کی سب سے بڑی جلیبی بنائی گئی جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد رتیش اوران کے ساتھیوں نے دنیا کا سب سے بڑا سموسہ بنانے کا تہیہ کیا۔سموسہ بنانے والی ٹیم نے 15 روز تک اس پر کام کیا اور اس پر 40 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔ سموسے کی تیاری میں 90 لٹر تیل، 175 کلو آٹا اور200 کلو آلو استعمال کیے گئے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں تیار کیے گئے ایک سموسے کو یہ اعزاز حاصل تھا جس کا وزن 110 کلوگرام تھا جو بریڈ فورڈ کالج میں بنایا گیا تھا۔ -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں